اکشے کمار کی سائیکل نیلام کی جائے گی

اکشے کمار کی سائیکل نیلام کی جائے گی

ممبئی : فلم ”پیڈ مین“ میں اداکار اکشے کمار کے زیر استعمال سائیکل کو نیلام کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار آج کل اپنی فلم ”پیڈ مین“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ لیکن تشہیری تقریبات سے ہٹ کر اکشے اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ”پیڈ مین“ میں اکشے کمار کے زیر استعمال سائیکل کو نیلام کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ایک ایسی این جی او کو عطیہ کی جائے گی جو بھارت میں ”حیض ہائی جین“ کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کی فلم ”پیڈ مین“ بھی خواتین کے ماہواری اور سینٹری پیڈز کے حوالہ سے بنائی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں