دہشتگردوں کا کابل ہوٹل پر حملہ ، کئی افراد یرغمال بنا لیے

دہشتگردوں کا کابل ہوٹل پر حملہ ، کئی افراد یرغمال بنا لیے

کابل:دہشتگردوں کا افغان ہوٹل پر حملہ ، ایک حصے کو آگ لگا دی ، 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے کابل کے مقامی ہوٹل پر حملہ کر دیا ، ہوٹل کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے سے 15 افراد زخمی ہوگئے ، ہوٹل سے بچ نکلنے میں کامیاب عینی شاہد نے بتایا کہ دہشتگردوں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ لگا دی ہے۔

افغان پولیس کے مطابق دہشتگرد فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے ، لوگ خوفزدہ ہو کر چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔