پنجاب میں آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پنجاب میں آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور وزیر خوراک سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلی پنجاب نے آٹے بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج ایوان وزیر اعلیٰ میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔

چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور وزیر خوراک سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ بریفنگ کی روشنی میں آئندہ اقدامات کی ہدایت جاری کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعلی نے خود بھی صوبے کے مختلف شہروں میں آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شکایات پر متعدد افیسر وں کو معطل کر دیا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت کے علاوہ قیمت کے بڑھنے میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کا بھی عنصر بھی شامل ہے جس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دکانداروں کے مطابق آٹے کی طلب زیادہ ہے مگر سپلائی انتہائی کم ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران سندھ میں گندم کی 100 کلو والی بوری

کی قیمت 1300 روپے اضافے سے 5 ہزار 300 روپے تک پہنچ چکی ہے۔