انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے   اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے   اضافہ



کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.56 سے بڑھ کر 154.58 روپے پر ٹریڈ  کرتا رہا ۔گذشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر  154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گذشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے جس کے بعد یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا .