گیس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

گیس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹر کرائے میں ماہانہ 60 روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔


دستاویز کے مطابق نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے اور برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہو گی جب کہ سی این جی کے لیے گیس قیمت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔