اداکارہ کرن حق نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

اداکارہ کرن حق نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

اسلام آباد:اداکارہ کرن حق نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ اداکارہ کو ڈرامہ انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے.

ڈرامہ رمزے عشق، نولکھا ، خالی ہاتھ اور ڈرسی جاتی ہے صلہ میں کام کرنے والی اداکارہ کے ان ڈراموں کا شمار ٹی وی انڈسٹری کے مشہور ڈراموں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ ٹی وی کے بعد بڑی سکرین میں دو بڑے اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی.

فلم میں وہ اداکار عماد عرفانی کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم فلم کے نام اور باقی کاسٹ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔