آٹے کے بحران کو ختم کرنے کیلئے حکومت کا زبردست اقدام

آٹے کے بحران کو ختم کرنے کیلئے حکومت کا زبردست اقدام

اسلام آباد:آٹے کے بحران نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ،حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے کابینہ اجلاس میں 3لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری گندم کے بحران پر تبادلہ خیال ہوا۔ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاسکو اور پنجاب کے پاس 41 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، کمیٹی نے آٹے کی قلت پر قابو پانے کے لئے پنجاب اور پاسکو کو فوری طور پر گندم جاری کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، گندم درآمد کرنے کی اجازت 31 مارچ تک کیلئے دی گئی ہے جب کہ درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک پاکستان پہنچے گی۔