نیب نے لیگی رہنما جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

نیب نے لیگی رہنما جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہورنے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا،جاوید لطیف کو والدہ کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی ۔


نیب کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ والدہ کے نام پر کتنی جائیدادیں ہیں،کتنی تقسیم اور کتنے اثاثے منتقل ہوئے ، والدہ نے کون کون سے جائیدادیں فیملی کے دیگر اراکین کو منتقل کیں ۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ کے نام کڑوروں روپے کے اثاثے ہیں، ،جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کے روبرو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثہ جات بتا رکھے ہیں،جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے۔

جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ہے، جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب کیے گئے ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے۔والدہ کی عمر بہت زیادہ ہو چکی ہے تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گا۔ جاوید لطیف کا کہناہے کہ والدہ کے پیدا ہونے سے اب تک کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے لیکن ، سب فراہم کرینگے۔