براڈ شیٹ انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

براڈ شیٹ انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد: براڈ شیٹ انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ 


مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے بتایا کہ 2008 میں ایک کمپنی کو 1.5 بلین ڈالر ادا کئے گئے،2009  میں معلوم ہوا ادائیگی غلط کمپنی کو کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے شہزاد اکبر کو بے وقوف قرار دیکر وزیراعظم سے انہیں برطرف کرنے کا مشورہ دے دیا تھا ۔

جس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری   بھی میدان میں آگئے کہتےہیں  ۔براڈشیٹ کیس کے حقائق   پاناما سے بڑا اسکینڈل ہیں، نواز شریف 
فیملی نے کرپشن کو آرٹ کی شکل دی ہے ۔

فواد چودھری   نے کہا ہے کہ امریکی وکیل نے شریف خاندان کی سعودی عرب، برطانیہ اوریو اے ای میں 76 جائیدادوں کا سراغ لگایا ، ایشیا، امریکا اور برطانیہ میں غیر قانونی اثاثوں کی تلاش بھی معاہدے میں شامل تھا، شریف فیملی کی کرپشن کہانی اسحاق ڈار کے بغیر نامکمل ہے۔