جوبائیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا

جوبائیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متعدد چیلنجز کا سامناکرنا ہوگا

واشنگٹن : جوبائیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متعدد چیلنجز   جیسےمختلف ممالک سے کشیدہ تعلقات، عالمی معاہدوں سے دستبرداری،  امریکا میں سیاہ فاموں کے حقوق اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا  کرنا پڑے گا۔ 

وائٹ ہاؤس کی کرسی پر جو بائیڈن کو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،تمام امریکی شہریوں  کو کورونا سے بچاؤ  ویکسین کی فراہمی بھی  سب سے بڑا کام ہے جو نئے امریکی صدر کو ہر حال میں سر انجام دینا ہے ۔ 


کورونا کے باعث تنزلی کا شکار معیشت کی بحالی بھی ان کے امور میں سب سے اہم ترین کام ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  بڑھتی ہوئی بے روزگاری  سب سے بڑا مسئلہ ہوگا۔


بین الااقوامی معاملات میں چین سے تعلقات میں تناؤ کو کم کرنااور شمالی کوریا سے روابط میں اعتماد کی فضا  پیدا کرنا  ناگزیر ہوگا۔جبکہ جوبائیڈن ، عالمی طاقتوں کے ایران  کے ساتھجوہری معاہدے میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔


موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 'پیرس معاہدے' میں امریکا کو دوبارہ شامل  کرنا بھی بائیڈن کے ایجنڈے میں شامل  ہے۔


امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے قائم معاہدے 'نیو سٹارٹ ٹریٹی' کو برقرار رکھنے کی کوشش امریکی صدر جو بائیڈن 
کے لیے اولین  ترجیح ہوگی۔


افغانستان  اور عراق سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی  کے بعد خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ بھی بائیڈن کے لیے چیلنج ہوگا۔


ٹرمپ کی جارحانہ اور متنازعہ پالیسیوں کے باعث کمزور ہونے والی امریکی ساکھ  کی  بحالی بائیڈن کے لیے ایک بڑا  امتحان ہوگا۔