چین کی معروف ترین کاروباری شخصیت جیک ما منظر عام پرآگئے

چین کی معروف ترین کاروباری شخصیت جیک ما منظر آگئے

بیجنگ: چین کے معروف ترین کاروباری شخص اور آن لائن شابنگ کی معروف کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما تین ماہ بعد منظر عام پر آگئے ہیں ۔ 

انہوں نے اساتذہ کی ایک سالانہ تقریب میں ویڈٰیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے ، جس میں ان کا کہناتھاکہ کورونان وبا کے بعد ملاقات کریں گے ۔ 

جیک ما ماضی میں انگریزی ٹیچر رہ چکے ہیں ، جبک ما اکتوبر سے چین کے ریگولیٹری نظام کے خلاف بیان دینے پر پراسرار طور پر غائب تھے۔

وہ ایک ٹی وی شو کی آخری قسط میں بھی نہیں نظرآئے ، جس میں انہوں نے بطور جج شریک ہونا تھا ،ریگولیٹری نظام کے افسران کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے علی بابا اور  آنٹ گروپ کو 37 ارب ڈالر کا خسارہ بھی ہوا تھا ۔ 

جیک ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اورریاستی بینکوں کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا ،۔ اس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے ۔ 

حیران کن طور پر ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر سے متواتر ٹویٹس ہوتی تھیں مگر ان کی گمشدگی کے بعد وہ بھی بند ہوگئی تھیں