مسلم لیگ ن کو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف مل گیا ،بڑی خوشخبری 

Good News for Shahbaz Sharif

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،شہباز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا علاج ذاتی معالج سے کروانے کی اجازت دی جائے جس کو احتساب عدالت نے منظو ر کرتے ہوئے ذاتی معالج سے علاج اور ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف احتساب عدالت میںمنی لانڈرنگ کیس میں پیش ہو ئے جہاں انہوں نے احتساب عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب الٹا بھی ہو جائے تو قیامت تک میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکتے.

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر 5 ارب روپے کے مختلف پروگرام شروع کیے ، نیب کو کرپشن نہیں ملے گی ہر منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی، یہ منی لانڈرنگ کیس میں قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے ، اس کے لیے یہ الٹے بھی ہوجائیں تو کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

عدالت میںپیشی کے موقع پر شہباز شریف نے درخواست کی کہ مجھے ذاتی معالج سے علاج معالجے کی سہولت دی جائے جس پر احتساب عدالت کے جج نے درخواست کو منظو رکرتے ہوئے انہیں ذاتی ڈاکٹر سے علاج اور ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیدی۔