پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، نامزد امریکی وزیر دفاع

پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، نامزد امریکی وزیر دفاع
کیپشن: پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، نامزد امریکی وزیر دفاع
سورس: فوٹو/بشکریہ نیو یارک ٹائمز

واشنگٹن: امریکا کے نئے نامزد وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ متعدد اہم امور پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گئے۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے نامزد جنرل لائڈ آسٹن نے یہ بات امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران کہی اور پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان افغان امن عمل میں اہم اتحادی ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور امریکا کی درخواست پر اسلام آباد نے ہی افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے تھے۔

جنرل لائڈ آسٹن نے خطاب میں کہا پاکستان کو امریکا ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتا ہے اور جوبائیڈن انتظامیہ افغانستان کے امن عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی روک تھام کیلئے بھی کام کرے گی۔

سینیٹ کی جانب سے کئے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا اور اس میں فوجی تعلیم و تربیت کے لئے فنڈز کا استعمال کیا جائے گا  اور ان میں مستقبل کے فوجی رہنماوں کی تربیت بھی شامل ہے۔