آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبہ کو سراہا

آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبہ کو سراہا
کیپشن: آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبہ کو سراہا
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور ملکی دفاع کے لیے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور جذبے کو بھی سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کو ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے بھی ملے۔ ملکی دفاع کے لیے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبہ کو سراہا۔