ہتک عزت کیس :خواجہ آصف کے وکیل کو وزیر اعظم عمران خان پر جرح کی اجازت

ہتک عزت کیس :خواجہ آصف کے وکیل کو وزیر اعظم عمران خان پر جرح کی اجازت
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے۔  عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو حق جرح دے دیاہے۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔ خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور  کرلی گئی۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر ہ وقت میں فیصلہ کیا جائے۔ 

  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں ؟ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں ۔اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے  کیا اس کیس میں ایشوز فریم ہو گئے ہیں ؟ 

 خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا جی ایشوز فریم ہو گئے ہیں۔عدالت نے عمران خان کے وکیل سے کہابیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے  ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فئیر ٹرائل ان کا حق ہے۔

 عمران خان  کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے ؟ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کر سکتی ہے۔