پرویزمشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

پرویزمشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی.

تٖفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے سابق صدر پرویزمشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل پر سماعت کی۔

سماعت  کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پرویز مشرف پھرالیکشن لڑیں توکاغذات پراعتراضات کادفاع کر سکیں گے، پرویز مشرف نے2013 کے الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، سال 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے۔

سابق صدر کے وکیل نے کہا مشرف نےکراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مشرف کی دوسری اپیل پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے ، جو آج مقرر نہیں۔جس پر عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجربنچ کے سامنے مقررکرنےکی ہدایت کر دی،  پرویز مشرف  کے وکیل نے مزید کہا کہ سابق صدر ملک سے باہر ہیں ان سے رابطہ نہیں ہو سکا، دونوں اپیلیں ایک ساتھ ہی مقرر کی جائیں۔

نامزدچیف جسٹس نے کہا آج والا کیس خارج ہو چکا، جب دوسرا لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

خیال رہے سندھ اور پشاورہائی کورٹس نے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے مشرف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد پرویز مشرف نے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دینے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی نااہلی کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔