وزیر اعلیٰ پنجاب کو انارکلی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش 

Anarkali Blast, CM Punjab


لاہور :وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو انارکلی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا،دھماکہ  1 بجکر46 منٹ کے قریب انار کلی بازار میں نجی بینک کے قریب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق چھبیس شدید زخمی ہوئے،جائے وقوعہ پر رسپانس ٹائم پانچ منٹ تھا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ انارکلی میں پان منڈی کے قریب ہوا ،جس میں 2 افراد جاں بحق ،چھبیس کے قریب افراد زخمی ہوئے ،مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق، دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا،ٹائم ڈیوائس دھماکے میں ڈیڑھ کلو کے قریب دھماکاخیز مواد استعمال ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ لگ رہا ہے کہ پلانٹڈ ڈیوائس  تھی ،پولیس کا کہنا دھماکے میں ڈیڑھ کلو کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ،دھماکے سے متعدد دکانوں اوراملاک کو نقصان پہنچا۔

ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 26 زخمی افراد کو ہسپتال لایا جا چکا ہے ۔

انتدائی  رپورٹ میں کہا گیا دھماکے سے8 موٹرسائیکل اور ایک عمارت متاثر ہوئی،موقع پر 18 گاڑیاں امداد کو پہنچیں،جن میں 5 ایمبولینس،8 موٹرسائیکل ایمبولنس،2 ریسکیو وہیکل اور  3 فائر وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انارکلی دھماکہ کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،انارکلی دھماکہ انتہائی افسوسنا ک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے  لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے  پنجاب حکومت سےرپورٹ طلب  کرلی ہے ۔وزیر داخلہ نے بیان میں کہا  دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں،جلد اس دہشتگردی کے پیچھے چھپے محرکات کو بے نقاب کرینگے ۔