مولانا فضل الرحمن  کس صوبے میں حکومت سازی کیلئے متحرک ہو چکے ہیں؟اہم خبر 

Maulana Fazlur Rehman, PDM, JUI-F

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیا سی صورتحال اور آئندہ الیکشن پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک  ہوگئے ہیں اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی  نے  ملاقات کی ،ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی شریک تھے ۔

 اس مو قع پر سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا ،نواب اسلم رئیسانی ائندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یوآئی میں شامل ہوں گے ۔

اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان میں آئندہ جے یوآئی حکومت بنائے گی،  جے یوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ 

مولا نا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں،نواب صاحب آپکی شمولیت سے جے یوآئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی۔