پشاور انسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

 پشاور انسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن
کیپشن: پشاور انسٹییوٹ آف کارڈیالوجی سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن
سورس: فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پشاور انسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے اٹھائے اور ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد مریض رو بہ صحت ہے۔ کارڈیالوجی میں 60 سالہ مریض کا بغیر کوئی کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ مریض کا آپریشن تاوی طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں تاوی طریقہ کار کے تحت کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے۔ مریض کا تعلق سوات کے علاقے خوزاخیلہ سے ہے ۔ آپریشن پر 30 سے 35 لاکھ روپے اخراجات آئے جو اسپتال انتظآمیہ نے برداشت کیے۔

یاد رہے کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ اسپتال میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 400 سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز جبکہ 1600 سے زائد انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز بھی کیے جا چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں