تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی شیخ رشید نے بڑی خبر دیدی 

Sheikh Rasheed, PTI, National Assembly

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا  کہ مجھے آج کہا گیا  کہ عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں میں نہیں کررہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کے بجائے بلاول کے ساتھ پہلے ہی آجائے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے نکھٹو اپوزیشن ملی ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کو آسانی سے ووٹ مل گئے، اب کہیں کہ استعفے دیں گے، انہوں نے سیاسی غلطی کی تو یہی پھنسیں گے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ہورہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چھ مہینے اور کھجل خواری کرلو، اسلام آباد آکر کیا کریں گے؟ جون میں اچھا بجٹ دیں گے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میری بات سنتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 1977 کے الیکشن سے لے کر آج تک عوام نے غلط فیصلہ نہیں کیا، سرمایہ دار کسی کا نہیں ہوتا، سرمایہ دار چندا دے کر حکومتوں کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شاید بطور شیخ رشید ڈلیور نہیں کرسکا، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ہی جاؤں گا، تحریک عدم اعتماد میں ان کے 25 آدمی کم پڑجائیں گے۔