مریم نواز کی واپسی کی تیاریاں مکمل ، اگلے جمعہ کو روانہ ہوں گی

مریم نواز کی واپسی کی تیاریاں مکمل ، اگلے جمعہ کو روانہ ہوں گی
سورس: File

لندن : رواں ماہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے والی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاگلے جمعہ کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔ 

لندن میں موجود فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان جائیں گے۔ مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے لاہور ایئرپورٹ پر سینئر نائب صدر مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز پارٹی کی انتخابی مہم بھی چلائیں گی۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ مریم نواز نے جینیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کرایا جس کے بعد وہ لندن میں موجود ہیں ۔

مصنف کے بارے میں