پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 13 فروری کو ہوگا ،34 میچز کھیلے جائیں گے،36 غیرملکی کھلاڑی شریک ہیں: نجم سیٹھی 

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 13 فروری کو ہوگا ،34 میچز کھیلے جائیں گے،36 غیرملکی کھلاڑی شریک ہیں: نجم سیٹھی 
سورس: File

لاہور : چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا ۔ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی۔ پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ پی ایس ایل آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برینڈ ہے۔ آغاز 13 فروری سے ہوگا۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور دبئی میں لیگ ہو رہی ہے۔ پی ایس ایل 8 کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں۔ 

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویمن لیگ ستمبر میں کرائی جائیگی ۔ پی ایس ایل کے ساتھ ویمن لیگ کے تین میچز کرائے جائینگے۔ پی ایس ایل کا ترانہ  بن رہا ہے جلد ریلیز کرینگے ۔ پی ایس ایل ایک برینڈ بن چکا ہے  ۔پی  ایس ایل کا رواں سیزن بھی بہت اچھا ہوگا ۔

 

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے ساتھ دیگر کسی لیگ نے اپنا شیڈول نہیں رکھا ۔ پی ایس ایل فلیگ شپ ایونٹ بن گیا ہے۔ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔ 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی، 9، 9 لاہور اور کراچی جبکہ 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے ایونٹ میں کل 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں