پی ٹی آئی کی مہنگائی کیخلاف اور فوری الیکشن کیلئے احتجاجی ریلی

پی ٹی آئی کی مہنگائی کیخلاف اور فوری الیکشن کیلئے احتجاجی ریلی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)مہنگائی کے خلاف اور فوری الیکشن کا مطالبہ لے کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پشاور روڈ تا صدر بازار تک احتجاجی ریلی، کارکنان کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور پی ڈی ایم مردہ باد، الیکشن کراو¿ ملک بچاو¿، کون بچائے گا پاکستان عمران خان کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، طارق مرتضی، عارف عباسی، نائب صدر شمالی پنجاب شیخ طارق کی سربراہی میں پشاور روڈ راولپنڈی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود تھیں جبکہ گھڑ سواروں نے بھی خصوصی طور پر ریلی میں شرکت کی۔ 
پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے، ایل سیز بند ہونے سے امپورٹ بند ہے، خام مال آنا بند ہو گیا ہے، غریب پس رہا ہے شہباز شریف کو چاہئے اپنے کپڑے فروخت کر ہی دیں، مہنگائی مارچ میں عوام کا سمندر ہے، لوگ اس سیٹ اپ سے تنگ پڑ چکے ہیں، فوری طور پر نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہے، خوف کا عالم یہ ہے کہ 35 کے بعد پھر 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں، ان عمران خان کا خوف ہے، یہ ڈر رہے ہیں اور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں