پی ایس او نے ملک میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو غلط قرار دیدیا

پی ایس او نے ملک میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو غلط قرار دیدیا

کراچی: پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو غلط اور بے بنیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس طلب اور رسد کا بڑا سٹاک موجود ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مخصوص دنوں کے کور کے مطابق ہمارے پاس طلب اور رسد کا بڑا سٹاک موجود ہے۔ 
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مصنوعات کی دستیابی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پی ایس او کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا جائے گا، قومی ادارے کی حیثیت سے پاکستان سٹیٹ آئل قوم کو ایندھن اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ 
پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ایندھن کی قلت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں