پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے سپیکر کا گورنر کو خط

پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے سپیکر کا گورنر کو خط

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو خط لکھ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سبطین خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی ہے جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 105 (3) ،224 اور 224 اے کے تحت گورنر کو جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں مگر اسمبلی کی تحلیل کو 7 روز گزرنے کے باوجود الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ 
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اپنے خط میں لکھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔ سپیکر نے گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں