سام سنگ کی 406 انچ چوڑی ایل ای ڈی سکرین تیار

سئیول: جنوبی کوریا کی مایہ ناز کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے دنیا کی سب سے بڑی ایل ای ڈی سکرین تیار کر لی جو تقریباً 406 انچ چوڑی ہے۔اس ایل ای ڈی اسکرین کو تجرباتی طور پر کوریا کے ایک سنیما گھر میں نصب کیا گیا ہے جبکہ تجارتی پیمانے پر اس کی فروخت جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

سام سنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنی اسی کم تر جسامت کے باعث یہ چھوٹے ملٹی پلیکسز میں زیادہ فلموں کی نمائش کو ممکن بناسکے گا۔سام سنگ الیکٹرونکس کا یہ بھی دعوی ہے کہ یہ ایل ای ڈی سکرین روایتی سنیما پروجیکٹر کے مقابلے میں اسکرین پر حقیقت سے کہیں زیادہ قریب تر رنگ اور روشنی دکھاتی ہے اور اگر اس پر تھری ڈی فلمیں چلائی جائیں تو وہ بھی بہت جاندار انداز میں ڈسپلے ہوں گی۔ابھی تک اس دیوقامت ایل ای ڈی ٹی وی سکرین کو باضابطہ طور پر تو کوئی نام نہیں دیا گیا لیکن سام سنگ کی جاری کردہ تصاویر میں اس پر ”سام سنگ سنیما اسکرین“ کی عبارت صاف دیکھی جاسکتی ہے۔