کرینہ کپور کو فلمی دنیا میں واپسی کیلئے جاندار کردار کی تلاش

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اب اچھے کردار کی تلاش شروع کردی۔

کرینہ کپور کو فلمی دنیا میں واپسی کیلئے جاندار کردار کی تلاش

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اب اچھے کردار کی تلاش شروع کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان نے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی تاہم وہ کئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلموں سے انکار بھی کرچکی ہیں جس کی وجہ انہیں جاندار کردار کی تلاش بتائی جاتی ہے۔کرینہ اپنی آئندہ فلموں میں ہیرو کے ساتھ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔