نامعلوم افراد 2 کا ٹریلر آتے ہی تنقید کا شکار

کراچی : سپر ہٹ پاکستانی فلم ” نامعلوم افراد “ کے سیکوئل ”نامعلوم افراد 2“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے ، فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا جو کہ خاصا بولڈ نظر آرہا ہے۔ ٹریلر منظر عام پر آتے ہی اسے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے جبکہ یہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکاہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم یہ آئٹم سانگ صدف کنول کر رہی ہیں اور گانے کا نام ’کیف او سرور ‘ ہے ،صدف فلم میں ایکٹنگ کرتی نظر نہیں آئیں گی کیونکہ وہ بطور مہمان آئٹم سانگ کر رہی ہیں ،گانے میں صدف کچھ مختصر لباس پہنے ہوئے ہیں جس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں جبکہ عروہ حسین ،فہد مصطفیٰ ،جاوید شیخ اور ہانیا عامر اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آنے والی فلم نامعلوم افراد کو کافی پذیرائی ملی اور پاکستانی شائقین نے فلم کو خوب سراہا تاہم اچھی پذیرائی کے پیش نظر فلم کا سیکیول بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔