نجم سیٹھی کی پی سی بی میں دوبارہ تعیناتی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آبادپی سی بی میں نجم سیٹھی کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ طارق اسد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پی سی بی کی مس مینجمنٹ کے باعث کرکٹ کو نقصان پہنچا۔

نجم سیٹھی اچھی شہرت کے مالک نہیں۔ نجم سیٹھی پی سی بی کے تمام معاملات چلا رہے ہیں۔ بے قاعدگیوں کی نیب اور سپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیں۔ چیئرمین پی سی بی سے اخراجات کی تفصیل طلب کی جائے۔ نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں