عمران خان کے والد نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی، عابد شیر علی

عمران خان کے والد نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی، عابد شیر علی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کس حیثیت سے حسن، حسین، مریم نواز سے کاروبار کا سوال کرتے ہیں۔ ہماری لیڈر شپ نے 40 سال کا حساب دیا اور عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا اور عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ کے بیٹے ہیں وہ اپنے باپ کے نام پر شرمندہ ہیں اسی لیے ہر چیز اپنی ماں کے نام پر بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی عدالت عظمیٰ میں تمہارے باپ کے ماتھے پر کرپشن کی مہر لگی تھی۔ پاکستان کا سب سے پہلا کرپٹ آدمی اکرام اللہ نیازی تھا۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی اور تمہارے باپ نے کرپشن کی بنیاد رکھی میں معذرت کر لوں گا اگر تم یہ کہو گے کہ تمہارے باپ نے کرپشن نہیں کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں