قطری شہزادے کاخط اوربرٹش ورجن آئی لینڈ کی دستاویزات عدالت میں کھول دی گئیں

قطری شہزادے کاخط اوربرٹش ورجن آئی لینڈ کی دستاویزات عدالت میں کھول دی گئیں

اسلام آباد : قطری شہزادے کاخط اوربرٹش ورجن آئی لینڈ کی دستاویزات عدالت میں کھول دی گئیں۔
 دستاویزات کھولنے کے بعد عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی کے ایڈریس پر دو خطوط موصول ہوئے چونکہ جے آئی ٹی اپنا کام مکمل کرچکی ہے اس لیے خطوط رجسٹرار کو بھیجے گئے اور سپریم کورٹ کو موصول ہوئے ہیں۔

ایک خط برٹش ورجن آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل کی طرف سے ہے جبکہ دوسرا خط قطری شہزادے کی طرف سے ہے۔ ہم نے کھلی عدالت میں دستاویزات کا جائزہ لیا اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ دونوں فریق اس ریکارڈ کو حاصل کرسکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔