شریف خاندان پر جعلی کاغذات جمع کرانے کا کیس بھی بن رہا ہے، عمران

شریف خاندان پر جعلی کاغذات جمع کرانے کا کیس بھی بن رہا ہے، عمران

اسلام آباد: جیسے جیسے پاناما کا ہنگامہ فائنل راؤنڈ کی جانب بڑھ رہا ہے وہیں پر سیاسی درجہ حرارت میں بھی شدت آ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک بار پر پھر شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

ان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا منی لانڈرنگ اور کرپشن سمیت شریف خاندان پر جعلی کاغذات جمع کرانے کا کیس بھی بن رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا اب حکمران قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

یاد رہے آج بھی پاناما عملدرآمد کیس کے حوالے سپریم کورٹ میں سماعت جاری رہی اور وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں