کرن جوہر نےکنگنا رناوت سے معافی مانگ لی

کرن جوہر نےکنگنا رناوت سے معافی مانگ لی


ممبئی:آج کل کنگنا رناوت کرن جوہرکےشو "کافی ودکرن "میں دینے والے بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ کنگنا رناوت نے شو کے دوران " رپیڈفائر " راؤنڈ میں کرن جوہر کو فلم مافیا قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری اقرباء پرور ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد تمام اداکار  اس بارے میں اپنے اپنے ریمارکس دیتے نظر آئے۔  IIFAایوارڈز کے دوران کنگنا رناوت کی غیر موجودگی میں کرن جوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر   کنگنا رناوت کے  اقربا ءپرور بیان کا خاصا مذاق اُڑایا تھا۔

تاہم اب  کر ن جوہر نے ایک بھارتی  ٹی وی سے بات  کرتے ہوئے کنگنا رناوت کی غیر موجودگی میں کیے جا نے والے مذاق پر  نہ صرف معافی مانگ لی۔ بلکہ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ کنگنا رناوت کے ساتھ کیے جانے والے اپنےغیر اخلاقی رویے پر شرمندہیں۔