آپریشن خیبر 4، تازہ کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک، 1 اہلکار شہید

 آپریشن خیبر 4، تازہ کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک، 1 اہلکار شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خیبر 4 کے تحت پاک فوج دستوں کی وادی شوال اور راجگال  میں پیش قدمی جاری ہے۔ پاک فوج کی تازہ کارروائی میں 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید بتانا تھا فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہو گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں اور کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسپیشل سروسز گروپ نے 90مربع کلومیٹر علاقہ بھی خالی کرا لیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے داعش کے خدشات سے نمٹنے اور قبائلی علاقہ جات میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے وادی شوال اور راجگال میں نیا آپریشن شروع کر دیا ہے جس کو ’ خیبر فور‘ کا نام دیا گیا  جو  ’ردالفساد‘ کا حصہ  ہو  گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں