ورلڈ چمپئن شپ کے بعد کیرئیر اختتام پذیر ہوگا، یوسین بولٹ

ورلڈ چمپئن شپ کے بعد کیرئیر اختتام پذیر ہوگا، یوسین بولٹ

مناکو:دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ کا انٹرنیشنل کیرئیر ورلڈ چمپئن شپ کے ساتھ اگست میں ختم ہو جائے گا ۔ یوسین بولٹ کاکہناتھا کہ وہ فاتح کی حیثیت سے رخصت ہونا چاہتاہوں ۔

مناکو میں گفتگو کرتے ہوئے اولمپکچمپئن یوسین بولٹ نے تصدیق کی کہ اگست میں ورلڈچمپئن شپ کے ساتھ ان کا کیرئیر اختتام کو پہنچے گا۔اولمپکس میں 8 گولڈ میڈلز جیتنے والے یوسین بولٹ لندن میں 100میٹر اور4 ضرب 100میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گے ۔

200 میٹر میں اولمپک گولڈ جیتنے والے یوسین بولٹ نے واضح کیا کہ وہ لندن میں 200 میٹر ریس میں حصہ نہیں لیں گے ۔یوسین بولٹ نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ ورلڈ چمپئن شپ جیتنا اور فاتح کی حیثیت سے کیرئیر کو اختتام پذیر کرنا ہے۔ ورلڈ چمپئن شپ 4 تا 13 اگست کے دوران لندن میں ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں