انصاف کی بہترین مثال ،سعودی شہزادے کو گرفتار کر لیا گیا

انصاف کی بہترین مثال ،سعودی شہزادے کو گرفتار کر لیا گیا

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا نے سعودی شہزادے کو سزا دینے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے سعودی پولیس نے آج صبح سعودی شہزادے کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے انصاف کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جبکہ مقامی پولیس نے آج صبح سعودی دارالحکومت ریاض سے اس شہزادے کو گرفتار کرلیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قانون کیلئے سب برابر ہیں ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔اس کے علاوہ حکام کو سختی سے تاکید کی گئی تھی کہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتارکیاجائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم بھی دیا گیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیاپر سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز کو ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں عام شہریوں کو گالیاں اور تشدد کرتے دیکھا گیا تھا۔