کبھی دھاندلی اور کبھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے  ،دانیال عزیز

کبھی دھاندلی اور کبھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے  ،دانیال عزیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے راہنمادانیال عزیز نے کہاکہ کبھی دھاندلی اور کبھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے یہ سارے ہتھکنڈے ہیں یہ نیاپاکستان نہیں ہے، نوازشریف کیخلاف ثبوت نہیں توٹرائل میں کیاہوگا ٹرائل سے کچھ نہیں ہوگابس تماشالگارہے گا .ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

دانیال عزیز نے کہاکہ دوران جے آئی ٹی جو سوالات نہیں پوچھے گئے سلمان اکرم نے وہ سوالات اٹھائے ہیں جلد نمبر ایک میں درج ہے کہ جے آئی ٹی کے فراہم کردہ دستاویز ات تصدیق شدہ نہیں ہیں اور عدالت میں تصدیق شدہ دستاویزات زیر سماعت نہیں ہیں .تریسٹھ ملین ریال اکاؤنٹ میں جمع تھا بینک سٹیٹمنٹ سے ثابت ہوگیا کہ پیسے اکاؤنٹ میں تھے اسکریپ اگر ڈھونڈا جارہاہے تو آپ کو مشینری تو نہیں ملے گی. عزیزیہ اسٹیل کی دستاویزات اور بینک اسٹیٹمنٹس موجود ہیں .

انہوں نے کہا کہ گلف اسٹیل ملز کی مشینری خریدی ہی نہیں گئی اسکریپ اور مشینری کے کوڈ الگ الگ ہیں جب کوئی رنگے ہاتھ پکڑاگیاتو گرفتارکیاگیا.آئی سی آئی جے نے کہاکہ پانامہ میں نام آناغلط کاری نہیں شریف خاندان کامیڈیاٹرائل کیاگیاعوام کی نظروں میں ن لیگ کوپی پی نہ بنایاجاسکتا ہے کبھی دھاندلی اور کبھی کرپشن کیالزامات لگائے گئے یہ سارے ہتھکنڈے ہیں یہ نیاپاکستان نہیں ہے نوازشریف کیخلاف ثبوت نہیں توٹرائل میں کیاہوگا ٹرائل سے کچھ نہیں ہوگابس تماشالگارہے گامسلم لیگ ن کو پی پی نہیں بنا سکتے جس طرح پی پی کو عوام کی نظروں میں گرایا گیا مسلم لیگ ن کے خلاف یکے بعد دیگرے پروپیگنڈے کیے گئے درخواست گزارہرطرح سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں چلا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں