بھارتی مظالم کی انتہا، فوجی ٹرک نے ننھی بچی کو کچل دیا

بھارتی مظالم کی انتہا، فوجی ٹرک نے ننھی بچی کو کچل دیا

سری نگر: بھارتی فوج کے زیر کنٹرول مقبوضہ کشمیر میں سکول جاتی ننھی بچی کو بھارتی فوجی ٹرک نے کچل دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فوج کے ایک تیز رفتار ٹرک نے دانستہ طور پر سکول جاتی ننھی بچی کو ٹکر مار کر کچل ڈالا ،بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ بچی پرائمری اسکول کی طالبہ تھی جس کا نام عروبہ بتایا گیا ہے۔
ننھی طالبہ کی شہادت کے اس واقعے کے بعد بچی کے اہل خانہ اور سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج بھی کیا۔مظاہرین نے واقعے میں ملوث بھارتی فوجی کو گرفتار کرنے اور اس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم قابض بھارتی فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پیلٹ گنز سے فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔