امریکا نے شام میں خفیہ ائیر بیس قائم کر دیا

امریکا نے شام میں خفیہ ائیر بیس قائم کر دیا

برلن :امریکہ شام کی خانہ جنگی میں زیادہ بڑے پیمانے کی مداخلت کے لئے بھاری تیاریاں کر رہا ہے۔ جرمن زرائع ابلاغ کے مطابق سیٹلائٹ مناظر سے پتا چلا ہے کہ شام کے شمالی علاقے کوبانی کے جوار میں ایک خفیہ امریکی ائیر بیس قائم کیا گیا ہے جس کی وسعت 235 فٹ بال گراونڈز کے برابر ہے ۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شامی شاخ (وائے پی جی) کی اکثریت سے تشکیل کردہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے داعش مخالف اتحاد کے ترجمان نے مذکورہ امریکی بیس سے متعلق روزنامہ بِلڈ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس بیس کو کولیشن کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر پلان کیا گیا ہے لیکن یہاں130 ۔سی اور 17۔سی کارگو طیاروں کے علاوہ 17۔سی ’ گلوب ماسٹر‘ جیٹ طیارے لینڈنگ بھی کر سکیں گے۔بِلڈ کے مطابق اس خفیہ بیس کے محل وقوع کو بہت خفیہ رکھا گیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں