آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیوں ہاری ؟ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی

پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ میں تمام میچز ہارگئی .ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں گروپنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیاہے۔

ہیڈکوچ نے پی سی بی کو کیا رپورٹ دی؟ نیونیوز نےکھوج لگالیارپورٹ کےمطابق شکست کی وجہ دھڑےبندی تھی۔کپتان ثنا میر کی من مانی ٹیم کولے ڈوبی. ٹیم کی سینئر کرکٹرز  جونیئرز   کو دباؤ میں رکھتی ہیں۔کوچ نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کی سفارش کی ہے۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن   ٹیم نے 7 میچز کھیلے جن میں سے وہ ایک میچ میں بھی  کامیابی  حاصل نہیں کر پائیں اور پوائنٹ ٹیبل میں پاکستانی ویمن کی ٹیم کی پوزیشن آخری نمبر پر ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستانی ویمن ٹیم نے 2009 میں صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد  2013 کےویمن   ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ایک بھی کامیابی نہیں سجا سکی تھی اس طرح قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار 14 شکستیں کھا چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں