خاتون نے سیلفی لیتے ہوئےدو لاکھ ڈالر کا نقصان کر ڈالا

خاتون نے سیلفی لیتے ہوئےدو لاکھ ڈالر کا نقصان کر ڈالا

لاس اینجلس:آرٹ کی نمائش پر آئی خاتون نے آرٹ گیلری میں مجسمو ں کیساتھ سیلفی لیتے ہوئے200000ڈالر کا نقصان کر ڈالا۔
یوں تو آرٹ گیلریز میں نمائش کیلئے رکھے گئے آرٹ کے نمونوں کو کسی بھی نقصان سے بچانے کیلئے بہت دھیان سے رکھا جاتا ہے لیکن لاس اینجلس کی ایک آرٹ گیلری میں نمائش کے دوران ایسا واقع پیش آیا جس میں ذرا سی لاپرواہی کے باعث لاکھوں کا نقصان کر دیا گیا۔
آرٹ گیلری میں نمائش پر آئی خاتون نمائش کیلئے رکھے خوبصورت مجسموں کیساتھ سیلفی لینے لگیں تھیں کہ بیلنس کھو جانے کی وجہ سے مجسموں سے ٹکرا گئیں اور پھر وہ ہوا جوکسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔
جیسے ہی خاتون مجسموں کیساتھ ٹکرائیں ، قطار میں پڑے مجسمے یکے بعد دیگرے گرتے چلے گئے جس کے نتیجے میں آرٹ گیلری کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔آرٹ گیلری حکام کے مطابق تباہ ہونے والے مجسموں کی لاگت 200000کے قریب تھی۔