بالی ووڈ ہدایتکار دوبارہ فواد خان کیساتھ فلم بنانے کے خواہش مند

ممبئی : گزشتہ سال ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ فلم ”کپور اینڈ سنز “ کے ہدایت کار شکن بترا نے ایک مرتبہ پھر فواد خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار شکن بترا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر حالات قائم ہونے کی امید کا اظہار کیا، تاکہ وہ دوبارہ فواد خان کے ساتھ کام کرسکیں۔شکن بترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز فواد خان سے بات کی، مجھے وہ بہت یاد آتے ہیں،کاش وہ یہاں ہوتے، گزشتہ سال ہم دونوں ایک ساتھ آئیفا میں موجود تھے، بدقسمتی سے ایسے حالات ہوگئے کہ سن تبدیل ہوگیا۔امید ہے جلد دونوں ممالک دوبارہ ایک دوسرے کے دوست بن جائیں اور مل کر کام کرسکیں۔