نواز شریف اور عمران خان کے درمیان لفظی جنگ شروع

نواز شریف اور عمران خان کے درمیان لفظی جنگ شروع

لاہور: لواری ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں استحصال ہے اور ہمیں تو علم ہی نہیں کس چیز کا احتساب ہو رہا ہے کیونکہ ہم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کا احتساب کوئی نہیں مانے گا جبکہ جے آئی ٹی ارکان فرشتوں کی طرح صادق اور امین بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 49 ہزار پاؤنڈ لوٹنے والوں کا سرعام احتساب ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم نواز نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا روز صبح اٹھ کر استعفے کی بھیک مانگنے والے شرم کرو کیا تمہارے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں یہ تماشا اب بند ہو جانا چاہیے اور میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ 

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ  جمہوریت میں وزیراعظم ، وزیر اور حکومت جواب دہ ہوتی ہے ۔  انہوں نے دھمکیاں دی ہیں کہ ہم احتساب مانتے ہی نہیں ۔ بجائے آپ کو شرم آئے،آپ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا،دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نے کہاکہ نوازشریف اب دھمکیوں کا ٹائم گیا ۔ اب استعفیٰ نہیں مانگ رہا یہ جیل جائیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں