سرفرازاحمد نے قومی ٹیم کے بارے میں نئے عزم کا اظہار کر دیا

سرفرازاحمد نے قومی ٹیم کے بارے میں نئے عزم کا اظہار کر دیا

لاہور:حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی اہم ذمے داری ملنے کے بعد سرفراز  احمد نے قومی ٹیم کو تینوں فارمیٹ میں عالمی نمبر ایک بنانے کے عزم کے اظہار کیا ہے ۔شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی20 کی قیادت چھوڑنے کے بعد انہیں کپتان بنایا گیا تھا جبکہ رواں سال اظہر علی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تو سرفراز احمد کو ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام پر مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں بھی کامیابی حاصل کر کے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنا دیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ چیمپیئنز ٹرافی میں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں