امریکی نیوی چیف کی چینی ہم منصب سے شمالی کوریا کے معاملے پر مدد کی درخواست

امریکی نیوی چیف کی چینی ہم منصب سے شمالی کوریا کے معاملے پر مدد کی درخواست

واشنگٹن:امریکی نیوی چیف جان رچرڈ سن نے چینی ہم منصب کیساتھ ملاقات کے دوران شمالی کوریاکے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے مدد کی درخواست کر ڈالی۔
بین الاقوامی میڈیاذرائع کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکی نیوی چیف نے چینی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران زیر بحث آنے والے معاملوں میں شمالی کوریا کا معاملہ سر فہرست رہا۔
اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی اعلی آفیسر نے چینی ہم منصب سے کہاکہ وہ شمالی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کی افزائش کے حوالے سے اپنا اثر ورسوخ استعما ل کرے اور اسے مزید ایٹمی میزائل کے تجربات سے روکنے کیلئے دباﺅ بڑھائے۔
امریکی آفیسرنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی نیوی چیف نے چینی ہم منصب کہ وہ شمالی کوریا کو مزید ایٹمی تجربات سے روکے۔
دونوں راہنماﺅں کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔ملاقات کے دوران شمالی کوریاکو اشتعال انگیز رویے سے روکنے کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین شمالی کوریا کواشتعال انگیزی سے روکنے میں ناکا م رہا ہے۔