سام سنگ کا گلیکسی ایس 8 کا خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان

سام سنگ کا گلیکسی ایس 8 کا خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان

نیویارک: جنوبی کوریا کی مایہ ناز کمپنی نے سام سنگ چند ماہ قبل ہی اپنے دو جدید سمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کروائے تھے جس کے بعد کمپنی نے امریکا میں اپنے ان سمارٹ فونز کے خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل چین میں اس کے ’پائریٹس آف کیریبیئن‘ ورژن کے موبائل متعارف کرائے گئے اور تائیوان میں اس فون کا گلابی رنگ میں خصوصی ورژن متعارف کرایا گیا۔تاہم اب کمپنی نے امریکا میں 21 جولائی سے ایس 8 اور ایس 8 پلس کا خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے مطابق امریکا میں سام سنگ کو ’کورل بلیو‘ کلر میں متعارف کرایا جائے گا، جو آج سے پہلے کسی اور ملک میں نہیں متعارف کرایا گیا۔سام سنگ کے اس خصوصی ورژن کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ساتھ ہی آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی نے دونوں موبائل کی ایک ساتھ خریداری پر 400 ڈالرز کی خصوصی رعایت کا اعلان بھی کردیا۔
خیال رہے کہ سام سنگ نے ان دونوں موبائل کو گولڈ، گرے،بلیک اور وائٹ کلر میں متعارف کرایا تھا، تاہم اسے مختلف ممالک میں خصوصی ورژنز میں بھی متعارف کرایا گیا۔