قطرکا مالیاتی نظام اب بھی دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتا ہے: امریکا

قطرکا مالیاتی نظام اب بھی دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتا ہے: امریکا

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کا مالی نظام اب بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے عناصر کو فروغ دے رہا ہےجس سے اب دہشتگرد مستفید ہو  رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش اور القاعدہ کے ساتھ ساتھ ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں بالخصوص حزب اللہ امریکا کی سلامتی کے لیے پہلا خطرہ ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ایک طرف قطر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لے امریکا سے معاہدے کرتا ہے مگر دوسری طرف دہشت گرد تنظیموں کے معاونت کار بنا ہوا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد قطر کے سرکاری مالیاتی نظام کو استعمال کررہے ہیں۔
ہے۔