سینٹ جمہوری نظام اور آئین کی حکمرانی کا ہر حال میں تحفظ کرے گی، میاں رضا ربانی

سینٹ جمہوری نظام اور آئین کی حکمرانی کا ہر حال میں تحفظ کرے گی، میاں رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے واضح کر دیا ہے کہ سینٹ جمہوری نظام اور آئین کی حکمرانی کا ہر حال میں تحفظ کرے گی۔ اگر پارلیمنٹ پر غیر آئینی طریقے سے کوئی آنچ آئی تو سینٹ پہلی صف میں مزاحمت کرے گی۔

یہ بات انہوں نے سینٹ کے اجلاس کے اختتام پر رولنگ دیتے ہوئے کہی۔جمہوری نظام اور آئین کی حکمرانی کو سینٹ ہر حال میں تحفظ کرے گی۔ اگر جمہوری نظام جس میں پارلیمنٹ پر کوئی غیر آئینی طریقے سے آنچ لانے کی کوشش کی گئی تو میں یقین دلاتا ہوں کہ میں پہلی صف میں ہوں گا اس کے خلاف مزاحمت کروں گا انہوں نے کہا کہ میں سینٹ کے کسٹوڈین کے طور پر پہلی صف میں نہ صرف دفاع کروں گا آخری دم تک کھڑا رہوں گا اوربھر پور مزاحمت کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں