آئی پی ایل نے شاہ رخ خان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انڈین پرئمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے۔

آئی پی ایل نے شاہ رخ خان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انڈین پرئمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے محکمہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان کو 23 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اس بار وہ بذات خود ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوں۔شاہ رخ خان کی ٹیم پر الزام ہے کہ ان کی ٹیم نے اپنے بعض شیئرز اصل قیمت سے کم میں موریشس کی ایک کمپنی کو فروخت کیے جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کو 73.6 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔