نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع

 نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع
کیپشن: نواز شریف نے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اور اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے جیل میں موجود جرمانہ ادا نہ کر سکنے والوں کی فہرست طلب کر لی جس کے بعد وہ اپنی جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی مؤخر

سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں پانی کے لیے بورنگ کروائیں گے اور جس قیدی بیرک کے باہرشیڈ نہیں ہے وہ بھی تیار کروائیں گے۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے اسٹاف کو تفصیلات فراہم کر دیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں بند غریب قیدیوں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے اگر نواز شریف قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے تو بہت سے قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں